جنوبی افریقہ میں حفظ قرآن کا مقابلہ

IQNA

جنوبی افریقہ میں حفظ قرآن کا مقابلہ

11:42 - September 17, 2014
خبر کا کوڈ: 1451069
بین الاقوامی گروپ: حفظ قرآن کا مقابلہ جنوبی افریقہ میں قرآنی کوآپریٹیو سوسائٹی کے تعاون سے منعقد کیا گیا

ایکنا نیوز- سعودی اخبار «البلاد» کے مطابق قرآنی مقابلے قرآنی کوآپریٹیو سوسائٹی  اورعالمی انجمن حفظ قران کے تعاون سے منعقد کیا گیا اور اسمیں دو سو سے زائد قاری قرآن شریک تھے
مکمل حفظ قرآن، پندرہ پارے اور پانچ پارے کے اس مقابلے میں افریقن قرآنی امور کے ادارے کے سربراہ عبدالله عوالی‌الدین چار رکنی ججز کمیٹی کی سرپرستی کر رہے تھے
حفظ کے ان مقابلوں کی اختتامی تقریب «کیپ ٹاون» کی «الاسلام» مسجد میں منعقد ہوئی جسمیں اسلامی جوڈیشنل کمیٹی کے سربراہ شیخ احسان هندرکس کے علاوہ مختلف اسلامی انجمنوں اور اداروں کے نمائندے شریک تھے۔
مقررین نے اس تقریب میں ان مقابلوں کے انعقاد کی اہمیت کر سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے مقابلے جنوبی افریقہ میں قرآن سے وابستہ افراد کی حوصلہ افزائی کے لیے بہت مفید ہیں ۔

اس تقریب میں کامیاب قاریوں میں انعامات بھی تقسیم کی گئیں۔

1450730

ٹیگس: قرآن ، افریقہ ، حفظ
نظرات بینندگان
captcha