ایکنا نیوز- امام جواد(ع) کی شہادت کے حوالے سے پاکستان کی مختلف مساجد اور امام بارگاہوں کی طرح کوئٹہ علمدار روڈ اور بروری میں بھی مختلف امام بارگاہوں میں مجالس عزاء کا اہتمام کیا گیا تھا
کوئٹہ میں مسجد خاتم الانبیاء، مسجد حسینی سید آباد، مسجد فاطمیہ اور مسجد بیت الاحزان سمیت مختلف امام بارگاہوں میں مجالس سوگواری منعقد ہوئیں ۔
بروری میں مجلس کا اہتمام رضویہ امام بارگاہ میں کیا گیا تھا۔
ان مجالس میں سیرت اور شخصیت امام پر علماء نے تقاریر اور پیروان اہل بیت کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالیں۔
مختلف مجالس عزاء میں بڑی تعداد میں خواتین ، مرد اور نوجوان شریک تھے۔