سعودی عرب میں آل سعود کی جارحیت

IQNA

سعودی عرب میں آل سعود کی جارحیت

16:32 - September 27, 2014
خبر کا کوڈ: 1454553
بین الاقوامی گروپ:سیکورٹی فورسز کے تشدد میں ملک کے مشرقی علاقے میں احتجاج کرنے والے پانچ افراد زخمی

ایکنا نیوز- ایران ریڈیوکے مطابق سعودی عرب میں سیکورٹی فورسز نے اس ملک کے مشرقی علاقے میں احتجاج کرنے والے پانچ افراد کو زخمی کردیا۔ سعودی عرب کے باخبر ذرائع کے حوالے سے المنار ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی علاقے الشرقیہ میں شیعہ آبادی کے علاقے میں آل سعود حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جسے سیکورٹی فورسز نے کچلنے کیلئے فا‏‏ئرنگ کردی جس میں پانچ افراد زخمی ہوگئے جبکہ ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ سنہ دو ہزار گیارہ میں جب سے سعودی عرب میں آل سعود حکومت کے خلاف عوامی احتجاجات میں اضافہ ہوا ہے، پرامن مظاہروں میں شرکت کرنے کے الزام میں ابتک سینکڑوں افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔انسانی حقوق کی تنظیموں کے اعلان کے مطابق سعودی عرب کی جیلوں میں اس وقت بھی، تیس ہزار سیاسی قیدی موجود ہیں جنھیں بغیر کسی جرم کے گرفتار کرکے جیل میں بند کیا گیا ہے۔سعودی عرب کے عوام، آل سعودی کی بے انصافی اور غیر منطقی پالیسوں کے خلاف سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں جو ملک میں اقتصادی نظام اور سیاسی اصلاحات کا مطالبہ کررہے ہیں جبکہ سعودی حکومت، انھیں پسپیا کرنے کیلئے ہر قسم کے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے۔

59010

ٹیگس: سعودی ، فورسز ، عوام
نظرات بینندگان
captcha