ایکنا نیوز- ایران ریڈیو کے مطابق میانمار کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ان کی حکومت مسلمانوں کے خلاف تشدد کو ختم کرنے کی پوری کوشش کرے گی۔ ایسنا کی رپورٹ کے مطابق وونا مائو لوین نے آج ایک بیان میں دنیا کے ملکوں سے اپیل کی کہ میانمار کی مدد کریں تا کہ مسلمانوں کے خلاف تشدد کا خاتمہ کیا جاسکے۔ واضح رہے کہ میانمار میں انتھا پسند بودھ صوبہ راخین میں مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بنارہے ہیں جس میں سیکڑوں مسلمان جاں بحق ہوچکے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ حکومت کی جانب سے میانمار میں مسلمانوں کے خلاف بودھوں کے تشدد کو روکنے کے لئے موثر قدم نہیں اٹھایا گیا ہے۔