ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «رادیو نور» کے مطابق لبنان کے آیتالله شیخ عیسی قاسم نے
مسجد امام صادق (ع) میں جمعہ اجتماع سے خطاب میں سعودی عرب میں الاحساء کے عزاداروں پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عرب حکمرانوں کو دہشت گردوں کی حمایت سے ہاتھ کھینچ لینا ہوگا
انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات سے شدت پسندی میں اضافے کے علاوہ امت میں دشمنی پیدا ہوسکتی ہے
آیتالله عیسی قاسم نے بعض عرب ممالک کی جانب سے دہشت گردوں کی حمایت کے حوالے سے کہا کہ ان تنظیموں کی مالی مدد سے علاقے میں خون ریزی میں اضافہ ہوا ہے اور شیعہ سنی سمیت عیسائی اور دیگر بیگناہ افراد آئے دن قتل ہورہے ہیں اور اسلام کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے
شیعہ عالم دین نے کہا کہ ایسے واقعات اور قتل وغارت سے اسلام کی توہین کے علاوہ اس مقدس دین کو غلط انداز میں پیش کرنے کی سازش ہورہی ہے
قابل ذکر ہے کہ الاحساء میں عزاداروں پر حملے میں کئی عزادار شہید اور زخمی ہوگئے تھے.