ایکنا نیوز- روزنامہ «الریاض» کے مطابق بین الاقوامی کتاب میلے کے حاشیے میں سعودی عرب کے اسٹال میں سیرہ نبوی کے عنوان سے نمایشگاہ کا اہتمام کیا گیا ہے
اس نمایش گاہ کو انڈونیشیاء کے عوام کی جانب سے بیحد سراہا جارہا ہے ۔
اس نمایش گاہ میں مختلف پینٹنگ اور مجسموں کی صورت میں سیرہ نبوی کو اسلامی تاریخ کے مطابق پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے
قرآن کے مختلف معروف زبانوں میں ترجمے اس نمایشگاہ میں شامل ہیں اور قرآن مجید کے علاوہ دیگر اسلامی کتب بھی مفت تقسیم کی جارہی ہیں
چونتیسویں کتب نمایش انڈونیشیاء میں گذشتہ ہفتے سے جاری ہے اور کل نو نومبر کو نمایش کا آخری دن ہے۔