ایکنا نیوز- علماء اہل سنت کے ایک گروپ سے ملاقات میں آیتاللهالعظمی ناصر مکارم شیرازی نے مختلف ممالک سے بین الاقوامی تکفیری تحریک کانفرنس میں علماء کی شرکت کو سراہتے ہوئے کہا کہ تکفیری اور شدت پسندی کے حوالے سے علماء میں اتحاد نظر کا پایا جانا ایک نیک شگون ہے
شیعہ مرجع تقلید نے کہا : کانفرنس میں عالم اسلام کے علماء کی نظر متحد نظر آتی ہے اور سب کی تاکید اتحاد پر ہے
انہوں نے کہا : کانفرنس اس دو دن کے اجلاس تک محدود نہیں اور امید ہے کہ یہ کوششیں تکفیری سوچ کی نابودی تک جاری رہیں گی
اس ملاقات میں اہل سنت کے علماء نے آیت اللہ مکارم شیرازی کی سوچ کو سراہتے ہوئے واضح کیا کہ وحدت ہی تکفیری سوچ کے خاتمے اور اس مشکل سے نکلنے کا راستہ ہے۔