اسلام آباد میں داعش کی مبینہ وال چاکنگ

IQNA

اسلام آباد میں داعش کی مبینہ وال چاکنگ

14:38 - February 28, 2015
خبر کا کوڈ: 2909837
بین الاقوامی گروپ:وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایچ 9 میں جمعے کو اس حوالے سے افواہیں گردش کرنے لگیں کہ شہر کی کچھ دیواروں پر خود ساختہ اسلامک اسٹیٹ عرف داعش کی حمایت میں نعرے لکھے گئے ہیں۔

ایکنا نیوز- پولیس ذرائع کے مطابق داعش کی حمایت میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشین آفس کے قریب واقع ایک تعلیمی ادارے کی دیوار پر وال چاکنگ کی گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق انڈسٹریل ایریا پولیس اسٹیشن کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ عوام نے داعش کی حمایت میں لکھے گئے نعروں کے حوالے سے پولیس تھانوں سے رابطہ کیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ رات تقریباً 8 بجے انسداد دہشت گردی اسکواڈ کے ایک افسر نے پولیس اسٹیشن آکر داعش کی حمایت میں ہونے والی وال چاکنگ کے بارے میں پوچھا۔

تاہم ایس ایچ او فیاض شنواری نے ڈان کو بتایا کہ ان کے آفس میں کوئی بھی داعش کی وال چاکنگ کے حوالے میں پوچھنے نہیں آیا اور نہ ہی انھیں انڈسٹریل ایریا پولیس اسٹیشن کی حدود میں داعش کی حمایت میں درج نعروں کے بارے میں علم ہے۔

1017679

ٹیگس: داعش ، اسلام ، آباد
نظرات بینندگان
captcha