تیونس قرآنی مقابلوں میں ایرانی ججز شامل ہوں گے

IQNA

تیونس قرآنی مقابلوں میں ایرانی ججز شامل ہوں گے

9:13 - March 06, 2015
خبر کا کوڈ: 2935046
بین الاقوامی گروپ: تیونس کے مذہبی امور کے وزیر نے ججز کمیٹی میں ایرانی قاریوں کو شامل کرنے کی تصدیق کی ہے۔

ایکنا نیوز- تیونس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر مصطفی بروجردی کا وفد کے ہمراہ تیونس کے مذہبی امور کے وزیر ڈاکٹر عثمان بطیخ سے ملاقات میں کہا گیا کہ تیونس میں ہونے والے مقابلوں میں ایرانی ججز کو بھی شامل کیا جارہا ہے
ایرانی سفیر نے امید ظاہر کی کہ ڈاکٹر عثمان بطیخ کی کوششوں سے دونوں ممالک کے تعلقات اور دینی تجربات میں اضافہ ہوگا
ایرانی سفیر نے کہا : ایران سے ہر سال ایک لاکھ افراد حج کے لیے جبکہ پورے سال میں دس لاکھ دیگر عمرہ پر سعودی عرب جاتے ہیں تیونس چاہے تو اس حوالے سے ہمارے انتظامی تجربوں سے فائدہ اٹھا سکتا ہے
تیونس کے مذہبی امور کے وزیر نے ایرانی وفد سے ملاقات پر خوشی کا اظھار کرتے ہوئے کہا کہ انکا دورہ ایران انہیں یاد رہے گا اور بالخصوص رہبر انقلاب سے ملاقات بہت خوشگوار اور یاد رہنے والی ہے

عثمان بطیخ نے کہا کہ حج سفر کے حوالے سے ایرانی تجربہ مفید رہے گا جس سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے
ایرانی ثقافتی سفیر رمضانی گل افزانی نے اس ملاقات میں تیونس کی ریسرچر خاتون منجیہ السوایحی کے دورہ ایران اور سیمینار میں شرکت کے علاوہ تیونس کے مقابلوں میں ایرانی قاری،حافظ اور ججز کی شرکت کے حوالےسے بریفنگ دی۔

2925707

ٹیگس: تیونس ، قرآن ، مقابلہ
نظرات بینندگان
captcha