پاکستان سے زیادہ توقعات تھیں

IQNA

پاکستان سے زیادہ توقعات تھیں

13:29 - April 13, 2015
خبر کا کوڈ: 3134327
بین الاقوامی گروپ:سعودی عرب کے وزیر برائے مذہبی امور شیخ صالح بن عبدالعزیز نے یمن کے سلسلے میں حکومت اسلام آباد کے فیصلے کو پاکستان کا داخلی مسئلہ قرار دیا ہے-

ایکنا نیوز- ایران ریڈیو- یمن میں جنگ بندی کی ضرورت پر مبنی پاکستانی پارلیمنٹ کی قرار داد جاری ہونے، اسلام آباد کی جانب سے غیرجانبدارانہ موقف اختیار کئے جانے اور ریاض کا مطالبہ مسترد کردیئے جانے کے دو دن بعد سعودی عرب کے مذہبی امور کے وزیر، پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچے ہیں- ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے مذہبی امور کے وزیر شیخ صالح بن عبدالعزیز یمن اور مشرق وسطی سمیت باہمی دلچسپی کے مسائل پر گفتگو کے لئے اسلام آباد پہنچے ہیں- سعودی عرب کے مذہبی امور کے وزیر نے پاکستانی پارلیمنٹ کی قرار داد کو پاکستان کا داخلی معاملہ قرار دیتے ہوئے تاکید کی ہے کہ ہمیں پاکستان سے بہت زیادہ توقعات ہیں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان یمن کے سلسلے میں اس بہتر موقف اختیار کرسکتا تھا- ایسا لگتا ہے کہ سعودی عرب کے وزیر برائے مذہبی امور، سعودی بادشاہ کا کوئی اہم پیغام لائے ہیں- سعودی عرب چاہتا ہے کہ پاکستان اپنے بری، بحری اور فضائی دستے، یمن پر حملے کے لئے ریاض کے حوالے کرے- پاکستان کی پارلیمنٹ کی قرار داد جس میں یمن میں جنگ بندی، پاکستان کی جانب سے غیرجانبدارانہ موقف اختیار کئے جانے ، یمن کے لئے انسانی ہمدردی پر مبنی امداد بھیجنے اور یمنی گروہوں کے درمیان گفتگو پر تاکید کی گئی ہے، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف کے دورہ اسلام آباد کے صرف ایک دن بعد منطور کی گئی ہے- پاکستان کی پارلیمنٹ کی جانب سے اس قرار داد کی منظوری کے باعث سعودی عرب کے اتحادی بعض عرب سیخ پا ہوگئے ہیں- متحدہ عرب امارات کے خارجہ سکریٹری انور محمد قرقاش نے سنیچر کو ایک انٹرویو میں، یمن کے بارے میں پاکستانی پارلیمنٹ کے فیصلے پر تنقید کا نشانہ بنایا اور دعوی کیا ہے کہ پاکستان کو یمن کے مسئلے میں مبھم موقف اختیار کرنے کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔

68261

نظرات بینندگان
captcha