ایکنا نیوز- روزنامہ «الریاض»،کے مطابق شیخ حسن الصفار نے فرقہ وارانہ گفتگو سے دوری اور مسالک میں ہم آہنگی کو ضروری قرار دیا
انہوں نے کہا : حکومت کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس اختلافات کےپیچھے محرکات کو قابو کرے
شیخ حسن الصفار نے کہا : امت اسلامی میں موجود فرقہ واریت کا اصل دین سے کوئی تعلق نہیں اور سبکے کے پیچھے سیاسی مقاصد کارفرما ہیں
انہوں نے دین کے نام پر جنگ و جدل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم آہنگی اور اتحاد امت کی اہم ضرورت ہے
شیعہ عالم دین نے دین اور خاص کر شیعہ سنی کے نام پر جنگ و فرقہ واریت سے دور رہنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ علمی انداز میں علمی اختلافات درست ہیں نہ کہ جنگ و جدل ۔
انہوں نے کہا کہ دین میں فرقوں کے نام پر جنگ و جدل کا فائدہ صرف دشمن طاقتوں کو پہنچتا ہے ۔