ایکنا نیوز- آوا نیوز کے مطابق طالبان کے خلاف حکومتی اقدام کو علماء نے سراہتے ہوئے ہر ممکن حمایت کا اعلان کیا ۔ علماء کونسل کے مولوی یعقوب نے کہا ہے کہ طالبان عوام کو قتل عام کررہے ہیں لہذا اسلام سے خارج ہیں
انہوں نے کہا کہ خودکش حملے اور بیگناہ افراد کاقتل کسی طور اسلام کے رو سے درست اور جائز نہیں
طالبان نے بھی حملوں کو تیز کردیا ہے اور سیکورٹی فورسز کا سرکاٹنا معمول بن چکا ہے
علماء کونسل کے ایک اور رکن عطاالله فیضانی نے بھی کہا ہے کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ملک میں امن قائم کرے
قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے حکومت عام طور پر طالبان سے امن کی بھیک مانگتی رہی ہے اور انکو سیاسی بھائی تک کہاگیا اور اشرف غنی نے بھی کہا ہے کہ بعض طالبان پر ظلم کیا گیا ہے اور ان سے معافی مانگنی چاہیے۔