پاکستان؛ ایام شہادت اہل بیت(ع) پر عام تعطیل کیا جائے/ شیعہ کانفرنس کا مطالبہ

IQNA

پاکستان؛ ایام شہادت اہل بیت(ع) پر عام تعطیل کیا جائے/ شیعہ کانفرنس کا مطالبہ

12:10 - May 11, 2015
خبر کا کوڈ: 3286504
بین الاقوامی گروپ: ایام شہادت پر میڈیا اہل بیت(ع) کے پروگرام کو خصوصی کوریج دیکر فرقہ واریت ختم کرسکتا ہے

ایکنا نیوز- بلوچستان شیعہ کانفرنس نے میڈیا بیان میں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اہل بیت اطھار(ع) کی شہادت پر عام تعطیل کا اعلان کیا جائے.


سید مسرت آغا نے اپنے بیان میں ملک میں فرقہ وارانہ سرگرمیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگر میڈیا ایام شہادت پر اہل بیت (ع) کی سیرت کو درست پیش کریں تو مسالک میں اختلافات خودبخود ختم ہو کیونکہ اہل بیت اور ائمہ اطھار (ع) امت میں اتحاد کے حقیقی داعی تھے.


سید مسرت آغا نے بلوچستان میں دہشت گرد تکفیری گروپوں کے خلاف آپریشن کرنے کا مطالبہ بھی دہرایا۔

 

ٹیگس: شیعہ ، کانفرنس ، اہل ، بیت
نظرات بینندگان
captcha