پاکستان: حکومت پاکستان کا برما کے مسلمانوں کی حالت زار پر اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کو خط لکھنے کیساتھ 50 لاکھ ڈالر دینے کا فیصلہ

IQNA

پاکستان: حکومت پاکستان کا برما کے مسلمانوں کی حالت زار پر اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کو خط لکھنے کیساتھ 50 لاکھ ڈالر دینے کا فیصلہ

9:22 - June 10, 2015
خبر کا کوڈ: 3312756
بین الاقوامی گروپ: میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی کابینہ کی خصوصی کمیٹی کی پاس کردہ تجاویز کے تحت عالمی خوراک پروگرام کے ذریعے انڈونیشیا، ملایشیا اور تھائی لینڈ میں قائم روہنگیا کیمپوں میں خوارک کا بندوبست کرنے کے لیے پچاس لاکھ ڈالرز کی خصوصی مدد فراہم کی جائے گی۔

ایکنانیوز- ایرانی ریڈیو کے مطابق حکومت پاکستان نے روہنگیا مسلمانوں کے لیے پچاس لاکھ ڈالر کی خصوصی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ فیصلہ منگل کے روز روہنگیا مسلمانوں کے لیے قائم پاکستانی کابینہ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی کابینہ کی خصوصی کمیٹی کی پاس کردہ تجاویز کے تحت عالمی خوراک پروگرام کے ذریعے انڈونیشیا، ملایشیا اور تھائی لینڈ میں قائم روہنگیا کیمپوں میں خوارک کا بندوبست کرنے کے لیے پچاس لاکھ ڈالرز کی خصوصی مدد فراہم کی جائے گی۔

پاکستانی حکومت نے تباہ حال اور مظلوم روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار کو تمام سطحوں پراجاگر کرنے کیلئے سفارتی کوششیں تیز کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں روہنگیا مسلمانوں کو مساوی شہری حقوق دینے اور ان کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے میانمار حکومت پر دباؤ ڈالنے کا بھی فیصلہ کیاگیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر کو ایک خط لکھ کر اس انسانی بحران کو اجاگر کرتے ہوئے حکومت میانمار پر سفارتی اور اخلاقی دباؤ بڑھانے کی اپیل کریں گے تاکہ روہنگیا مسلمانوں کو عالمی قوانین کے تحت مناسب شہری حقوق مل سکیں۔ دوسری جانب، پاکستان کے وزیر اعظم کے مشیر او آئی سی کی سیکریٹری جنرل کو ایک خط لکھ کر روہنگیا مسلمانوں کی خوراک اور معاونت کے لیے او آئی سی کا خصوصی فنڈ قائم کرنے کی تجویز دیں گے۔

70865

نظرات بینندگان
captcha