پاکستان: ایم ڈبلیو ایم نے میانمار میں مسلمانوں کی نسل کشی پر عالمی عدالت انصاف کو باضابطہ خط لکھ دیا

IQNA

پاکستان: ایم ڈبلیو ایم نے میانمار میں مسلمانوں کی نسل کشی پر عالمی عدالت انصاف کو باضابطہ خط لکھ دیا

11:25 - June 15, 2015
خبر کا کوڈ: 3314568
بین الاقوامی گروپ: سیکرٹری سیاسیات ناصر شیرازی کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ جب انسانی خون کو ارزاں سمجھ کر بہایا جارہا ہو اور انسانیت کیخلاف جرائم کا ارتکاب کیا جارہا ہو تو ہم عالمی عدالت سے استدعا کرتے ہیں کہ وہ اس قتل عام پر اپنا کردار ادا کرتے ہوئے بدھوں کے پیشوا کیخلاف مقدمہ درج کرے۔

ایکنانیوز- اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے شعبہ سیاسیات نے روہنگیا میں ہونے والی مسلمانوں کی نسل کشی پر عالمی عدالت کو باضابطہ طور پر خط لکھا دیا ہے۔

نیدر لینڈ میں واقع عالمی عدالت انصاف کے رجسٹرار کو لکھے گئے خط میں مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی نے موقف اختیار کیا ہے کہ روہنگیا میں نام نہاد بدھوں کے مذہبی پیشوا وراتو کے ماننے والے نسل پرست مسلمانوں کا خون پانی کی طرح بہا رہے ہیں، معصوم بچے، عورتیں حتیٰ بوڑھے بھی ان نسل پرستوں کے شر سے محفوظ نہیں۔ میانمار میں ہونے والے مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی نے بھی کئی سوالوں کو جنم دیا ہے، ایسے میں جب انسانی خون کو ارزاں سمجھ کر بہایا جارہا ہو اور انسانیت کیخلاف جرام کا ارتکاب کیا جارہا ہو تو ہم عالمی عدالت سے استدعا کرتے ہیں کہ وہ اس قتل عام پر اپنا کردار ادا کرتے ہوئے مقدمہ درج کرے اور بدھو کے پیشوا وراتو کو عالمی عدالت کے کٹہرے میں لاکر سخت سے سخت سزا دی جائے۔

ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے لکھے گئے خط میں عالمی عدالت انصاف سے اس خط کو پٹیشن میں تبدیل کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔

466602

نظرات بینندگان
captcha