ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے آناتولی کے مطابق «فرانس میں اسلامو فوبیا مخالف تنظیم» نے رپورٹ شائع کی ہے جسمیں شارلی ابدو واقعے کے بعد اسلام اور مسلم مخالف سرگرمیوں میں شدید اضافے پر تشویش کا اظھار کیا گیا ہے
مساجداورباحجاب خواتین پر حملہ،اسکولوں میں طلباء کی توہین،اسلامی لباس کی مخالفت،اسلام مخالف تقاریر میں اضافہ اور مسلماںوں پر شک اسلام فوبیا میں شامل ہیں
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فیزیکل حملوں میں پانچ سو فیصد اور لفظی یا زبانی حملوں میں سو فیصد اضافہ ہوا ہے
خواتین حملوں میں زیادہ متاثر ہوئی ہیں
رپورٹ کے مطابق پہلے صرف مردوں کے خلاف انتقامی کاروائی کی جاتی تھی مگر اب حملوں میں خواتین اور بچے بھی محفوظ نہیں۔
اس سروے رپورٹ میں آیا ہے : اکثر مسلمان شکایت بھی نہیں کرتے شاید اسکی وجہ یہ ہے کہ شکایت پر کوئی ایکشن نہیں لیا جاتا
مسلمان رکن اسمبلی کی پولیس حکام سے ملاقات کے بعد پولیس کو تاکید کی گئی ہے کہ مسلمانوں کی رپورٹ پر کاروائی کو ممکن بنایا جائے۔