ایکنا نیوز- اکیس رمضان المبارک کے دن دنیا بھر میں یوم علی (ع) کے عنوان سے منایا جاتا ہے۔ پاکستان کے بڑے شہروں بالخصوص کراچی اور لاہور میں یوم علی کے مرکزی جلوس میں لاکھوں عزا دار شرکت کرتے ہیں ۔لاہور میں مبارک حویلی اندرون موچی گیٹ سے برآمد ہوا ۔ عزادار نوحہ خوانی، ماتم اور زنجیر زنی کرتے ہوئےمولا کائنات سے عشق کا اظھار کر رہے تھے۔ لاہور میں یوم شہادت حضرت علی کا جلوس مبارک حویلی اندرون موچی گیٹ سے صبح پونے دس بجے برآمد ہوا، ۔ عزاداروں نے کشمیری بازار میں سنہری مسجد کے باہرنماز ظہرین ادا کی ذاکرین اہل بیت کا کہنا ہے کہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ نے امت کو شجاعت،عدالت، اتحاد اور یک جہتی کا سبق دیا۔ جلوس کے روٹ پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے مبارک حویلی سے برآمد ہونے والا مرکزی جلوس سیکورٹی کے سخت انتظامات میں نماز مغرب سے پہلے کربلا گامے پہ اختتام پذیر ہوا۔
کراچی میں نشتر پارک سے لاکھوں عزاداروں کا جلوس ماتم کرتے ہویے امام بارگاہ ایرانیاں پر اختتام پذیر ہوا۔
کوئٹہ میں بھی ہزاروں کی تعداد میں عزادار جلوس میں شریک تھے، جلوس علمدار روڑ سے برآمد ہوا اور میکانگی روڑ سے ہوتا ہوا واپس امام بارگاہ پنچابی پر اختتام پذیر ہوا۔