ایکنا نیوز- آن اسلام نیوز کے مطابق بوکوحرام کے حملوں کے پیش نظر شمالی نایجیریا میں شب قدر کا پروگرام منسوخ کیا گیا۔ گذشتہ ہفتے کو کانو شہر کی ایک مسجد میں ایک خاتون دہشت گرد کے حملے میں بڑی تعداد میں نمازی شہید ہوگئے تھے۔
نایجیریا میں مقامی مسجد کے امام محمد عبداللہ کا کہنا ہےکہ بوکوحرام کے خوف سے مجبورا شب قدر کا پروگرام منسوخ کرنا پڑا.
انہوں نے کہا : ہم صرف خدا سے دعا مانگتے ہیں کہ شیطانی ارادوں کو ناکام اور امن و امان کو واپس لوٹا دے۔
رمضان المبارک کے آغاز سے نایجیریا میں تین مساجد پر اب تک حملے ہوچکے ہیں اور مسجد جوز پر حملے میں چوالیس لوگ ہلاک ہوگئے تھے۔