ایکنا نیوز- اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستا ن کے زیر اہتمام قائد شہید عارف حسینی کی ستائیسویں برسی کے سلسلے میں ہونے والی ’’بیداری امت کانفرنس‘‘ میں شرکت کے لیے آج ملک بھر سے قافلے اسلام آباد پہنچنا شروع ہو جائیں گے۔ کانفرنس کا آغاز 9 اگست بروز اتوار ٹھیک تین بجے سہ پہر ہو گا۔ پروگرام دو نشستوں پر محیط ہے، پہلی نشت آغاز سے نماز مغرب تک جاری رہے گی جس میں شیعہ سنی علما خطاب کریں گے جبکہ دوسری نشست بعد از نماز مغربین سے رات دس بجے تک ہو گی۔ دوسری نشست کے اختتام پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صدارتی خطاب کریں گے۔ برسی کی اس تقریب میں ملک بھر سے ہزاروں افراد شریک ہوں گے۔ تقریب کی فول پروف سیکورٹی کے لیے اسلام آباد پولیس کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ وحدت سکاوٹس کے نوجوان حفاظتی انتظامات پر مامور ہوں گے۔ تنظیم کی انتظامی کمیٹی کر سربراہی مرکزی عہدیدران علامہ اصغر عسکری، ملک اقرار اور نثار فیضی کے سپرد ہے جو برسی کے جملہ انتظامات کی براہ راست نگرانی کریں گے۔