مذہبی شعائر کا انعقاد اسلام کے جاودانگی کا سبب ہے. آیت الله حکیم

IQNA

مذہبی شعائر کا انعقاد اسلام کے جاودانگی کا سبب ہے. آیت الله حکیم

12:15 - August 30, 2015
خبر کا کوڈ: 3354074
بین الاقوامی گروپ:نجف اشرف کے مرجع تقلید حضرت آیت الله سید محمد سعید حکیم نے غیر ممالک آمریکا ، ڈانمارک اور برطانیہ سے جدید اسلام قبول کئے ہوئے مومنین سے ملاقات و گفت و گو کی ۔

ایکنا نیوز- شفقنا- آیت الله حکیم نے دنیا میں شیعت کی ترقی اور اس کی بڑھتی ہوئے آبادی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : شیعوں کے استدلال یقینی دلائل ، غیر قابل انکار واقعات اور سچائی اور اسلامی اخلاق کی طرف دعوت اور شخصی مفاد و مصالح سے دوری یہ تمام چیزیں شیعوں کی آبادی میں تیزی سے ترقی ہونے کی سبب ہوئی ہیں ۔

انہوں نے وضاحت کی : دوسرے تمام ادیان و گروہ استدلال کے نہ ہونے اور شخصی مفاد کی بنا پر اور گمراہ انسانوں کے تعاون کے ذریعہ جرائم میں ملوث ہونے کی وجہ سے  ایمانی قوت کو گنوا بیٹھے ہیں اور ہلاکت کی طرف قدم بڑھا رہے ہیں ۔

مرجع تقلید نے وضاحت کی کہ اسلام وہ دین ہے کہ 1400 سال پہلے سے ابھی تک دوسرے مذاہب کی بنسبت اپنی بلند و برتر ثقافت کی وجہ سے دوسرے ادیان کو اپنی طرف جذب کر رہا ہے ۔

انہوں نے ایک دوسرے ثقافت کو جو تباہی کی حالت میں ہے وہ ثقافت جو حکومت سے منسلک اور اس کے اشارہ پر حرکت کرتی ہیں بیان کیا : شیعہ عزاداری اور اہل بیت علیہم السلام کے مصائب کے لئے مجالس منعقد کرتے ہیں جو عاطفی پہلو رکھتی ہے اور یہی وہ چیز ہے جو اس دین کو زندگی و حیات بخشتی ہے ۔

آیت الله حکیم نے دوسرے ممالک سے آئے ہوئے جدید شیعہ مومنین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے عقیدے کی حفاظت کریں اور اسلام کی معلومات میں اضافہ کرنے میں مشغول رہیں ۔

49413

ٹیگس: حکیم ، آیت ، اللہ ، شیعہ ، ملاقات
نظرات بینندگان
captcha