ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «MyRecordJouranl»،کے مطابق مسجد میں اسلام شناسی کے حوالے سے پروگرام میں شریک رفاعی عارفین کا کہنا تھا کہ ہم یہ کہنا چاہتے ہیں کہ ہم بہت کچھ بولنے کو رکھتے ہیں اور بہت کم چیزیں ہیں جن سے دوری کی بات ضروری ہو اس پروگرام میں عوام کو مسجد آنے اور اسلام سے متعلق سوالات پوچھنے کے مواقع فراہم کیے گئے. اس پروگرام میں قرآن مجید کی تلاوت کی گئی اور بعض آیتوں کی تفسیر پر بھی بات چیت ہوئی جن سے بعض لوگ غلط مطلب نکالتے ہیں۔
مسجد میں آنے والے شخص کینڈی گیلبرٹ نے مسجد وزٹ کے بعد کہا کہ میڈیا میں اسلام مخالف باتوں سے ہم تنگ آچکے ہیں انہوں نے کہا کہ ایک اسلامی کتاب پڑھنے کے بعد مجھے اندازہ ہوا کہ صحیح معنوں میں اسلام کتنا پیارا دین ہے. مختلف نومسلم افراد نے اس بات کو قابل قدر اور اہم قرار دیا کہ مسلمان تمام گذشتہ انبیاء جیسے نوح(ع) ، موسی(ع) اور عیسی(ع) پر ایمان کامل رکھتے ہیں عورتوں کے حقوق،آزادی ، داعش اور توہین آمیز خاکوں پر بات چیت بھی ہوئی اور پروگرام میں سوال و جواب کا سیشن بھی رکھا گیا تھا مسجد آنے والوں نے اسلام اور قرآن کو سمجھنے اور سیکھنے میں خصوصی دلچسپی ظاہر کی ۔ 3354006