ایکنا نیوز- فوج کے محکمہ تعلقات عامہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے ترجمان میجر جنرل عاصم باجوہ نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں بتایا کہ پشاور کے قریب پاک فضائیہ کے بڈھ بیر کیمپ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق حملہ آور دہشت گردوں نے کیمپ میں موجود مسجد میں نماز پڑھنے والے افراد پر فائرنگ کی جس سے 16 افراد ہلاک ہوئے، پاکستان ائیر فورس کے 2 ٹیکنیشن اور ایک نامعلوم شخص بھی دہشت گردوں کا نشانہ بنے جبکہ فوج کے آپریشن میں ایک کیپٹن اسفند یار بھی ہلاک ہوئے ، 10 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔
میڈیاکے مطابق حملہ آور ایف سی کی وردی میں کیمپ میں داخل ہوئے۔
کالعدم ٹی ٹی پی نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔