ایکنا نیوز- امریکی یونورسٹی " رایٹ اسٹیٹ" میں «جان ویلیمز» نامی شخص کی جانب سے قرآن مجید کے صفحات جلانے کی فلم یوٹیوب پر اپ لوڈ کیا گیا ہے
اس فلم کے بارے میں مذکورہ فرد کا کہنا ہے کہ عیسائیت کی تبلیغ اسکا مقصد ہے
ویلیمز کا کہنا تھا کہ اس طرح فلم اپ لوڈ کرانے کا مطلب یہ ہے کہ دکھایا جائے کہ قرآن مجید کے بارے میں خدا کا حکم اور نظریہ کیا ہے اور ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ عیسی مسیح کا راستہ واحد کامیابی کا راستہ ہے
امریکہ میں اسلامی کونسل کے رکن کارن دبدوب نے مسلمانوں کی تشویش کا اظھار کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کی نظر میں قرآن مجید خدا کا کلام ہے اور ایسے کاموں کا مقصد ہمارے احساسات کو مجروح کرنا ہے.
اور میری نظر میں کوئی عیسائی شخص قرآن مجید کے بارے میں اسطرح سوچ بھی نہیں سکتا اور اس واقعے سے سب کو لاتعلقی کا اظھار کرنا چاہیے.
عوامی مخالفت کے باوجود ویلیمز کا کہنا ہے کہ وہ اس کام کو جاری رکھے گا.
پولیس نے اس اقدام سے یہ کہہ کر جان چھڑا لی ہے کہ ویلیمز کا کام قانونی طور پر درست ہے.