آسٹریلیا؛عید غدیر کے موقع پر شاندار جشن کا اہتمام

IQNA

آسٹریلیا؛عید غدیر کے موقع پر شاندار جشن کا اہتمام

7:35 - October 02, 2015
خبر کا کوڈ: 3377244
بین الاقوامی گروپ: عید غدیر کے پرمسرت موقع پرایڈیلیڈ کے ملینیم ہال میں جشن غدیر منعقد کیا جارہا ہے

ایکنا نیوز- عید غدیر کی مناسبت سے دنیا بھر کی طرح آسٹریلیا میں بھی جشن غدیر پروگرام کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس مبارک دن کے حوالے سے گذشتہ روز وکٹوریا میں حسینی سوسائٹی کے تحت جشن غدیر منایا گیا جس سے علامہ علی جعفری نے خطاب کیا
اسی حوالے سے  اسلامی مرکز کے تعاون سے آج بروز جمعہ جشن غدیر پروگرام ایڈیلیڈ شہر کے ملینیم ہال میں بعد از نماز مغربین منعقد ہوگا جس سے جت الاسلام غلام علی حیدری اہمیت غدیر پر خطاب فرمائیں گے۔
اس پروگرام میں تمام عاشقان اہل بیت (مرد و خواتین) کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے.

 

نظرات بینندگان
captcha