ایکنا نیوز- امریکن میڈیا کے مطابق کیلفورنیا مسجد کے امام علی شیخ الاسلامی کا کہنا ہے : اتحاد پیدا کرانے کے لیے آرٹس پر توجہ نہیں دی گئی ہے اور اسلام میں اسکی بہت اہمیت ہے
انکا کہنا تھا کہ کیلفورنیا کی مسجد اور ثقافتی مرکز آرٹس کے زریعے سے سیمیناراور نمائش وغیرہ کے انعقاد سے مسالک میں ہم آہنگی پیداکرنے کو کوشش کررہا ہے
کیلفورنیا اسلامی ثقافتی مرکز کے ڈایریکٹر «آزیتا سیاح» کا اس حوالے سے کہنا ہے : اس مسجد میں سیاہ فام، گورے سمیت مختلف مکاتیب اور مسالک کے لوگ آتے رہتے ہیں اور ان میں ایک خاص دوستی کی فضا قائم ہے
مسجد کے بانی احمد شیخالاسلامی کا کہنا ہے کہ مسجد ایرانی باشندوں کا تیار کردہ ہے مگر اسمیں سب لوگ بلاتفریق آتے ہیں
مسجد میں آنے والوں کا کہنا تھا کہ اس مسجد میں شیعہ – سنی اختلافات وجود نہیں رکھتے اور وہ محبت کے ساتھ اس مرکز اور مسجد میں عبادت اور پروگراموں میں شرکت کرتے ہیں۔