صدر ونزوئلا: «کرونا» چین کے خلاف بایولوجیکل اقدام ہوسکتا ہے

IQNA

صدر ونزوئلا: «کرونا» چین کے خلاف بایولوجیکل اقدام ہوسکتا ہے

7:49 - March 01, 2020
خبر کا کوڈ: 3507305
تہران (ایکنا) کے صدر«نیکلاس مادورو» نے کہا کہ کرونا چین کے خلاف سازش ہوسکتا ہے۔

المنار نیوز چینل کے مطابق  وینزویلا کی وزارت خارجه کے مطابق صدر نیکلاس مادورو نے ایک بیان میں کہا ہے: مختلف آزمائشوں سے معلوم ہوتا ہے کہ ممکنہ طور پر کرونا وائرس چین کے خلاف بایولوجیکل سازش کا شاخسانہ ہوسکتا ہے۔

 

مادورو کا کہنا تھا: بہت سے ثبوت موجود ہیں جن سے اس بات کی تصدیق کی جاسکتی ہے اور چین کے خلاف سازش کو روکنے کی ضرورت ہے  کیونکہ انسانی تاریخ میں ایسی بیماری نہیں دیکھی گئی ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ لاطینی امریکہ میں چار باشندوں میں کرونا وائرس کی موجودگی ثابت ہوچکی ہے اور یہاں اس سے مقابلے کی صورتحال ابتر ہے۔

 

کرونا وائرس یا کووید – ۱۹ پہلی بار چینی شہر ووهان میں مشاہدہ کیا گیا اور اب تک دنیا کے پچاس سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے۔

 

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق  ۸۵ هزار بیماروں میں سے ۷۹ ہزار چین میں موجود ہیں۔

 

مجموعی طور پر اب تک ۲ هزار  ۹۲۳ افراد اس وائرس کے ہاتھوں ہلاک ہوچکے ہیں  جنمیں ایک ہزار ۸۳۵ چین کے ہیں اور اسی طرح اب تک ۳۹ هزار سے زاید افراد بیماری سے شفا یاب ہوچکے ہیں۔/

3882129

نظرات بینندگان
captcha