وزارت حج و اوقاف افغانستان نے پبجی کو غیر شرعی قرار دیا

IQNA

وزارت حج و اوقاف افغانستان نے پبجی کو غیر شرعی قرار دیا

9:46 - December 20, 2020
خبر کا کوڈ: 3508651
تہران(ایکنا) افغانستان کی وزارت تبلیغات نے آن لائن پبجی کو غیر شرعی قرار دے دیا۔

افغانستان کی وزارت تبلیغات نے آن لائن پبجی کو ترویج عقاید شرک اور  بتوں اور مجسموں کے احترام پر مبنی کھیل قرار دیتے ہوئے اس کو خلاف شریعت قرار دے دیا۔

 

اپنی بقاء کے لیے دوسروں کو نابود کرنا، گناہ کی راہ میں خرچ کرنا اور وقت ضائع کرنے والا کھیل قرار دیتے ہوئے بیان میں کہا گیا ہے بچوں پر اس کھیل سے غلظ اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

 

وزارت تبلیغات،حج و اوقاف نے مزید کہا ہے کہ اس کھیل کا شرعی طور پر کوئی جواز نہیں اور حکام کو نوٹس لینا چاہیے ، افغان وزرت ٹیلی کام نے بھی گذشتہ ہفتے کو اس کھیل کو عارضی طور پر بند کردیا تھا۔

 

افغانستان کی وزارت تبلیغات کے مطابق ملک میں ۴۲۱ هزار  ۵۰۰ پبجی کھیلتے ہیں اور  ۱۵ ارب ۳۰۰ ملین افغانی اس کھیل پرہر سال خرچ ہوتے ہیں۔

 

پبجی (Player Unknown's Battlegrounds جو PUBG)  ایک جنگی کھیل ہے جو جنوبی کوریا میں تیار کیا گیا ہے اور اسکو سال ۲۰۱۸ کے لیے بہترین موبائل گیم قرار دیا گیا تھا۔

کہا جاتا ہے کہ دنیا میں ۴۰۰ ملین افراد موبائل اس گیم کو کھیلتے ہیں۔/

3942076

نظرات بینندگان
captcha