اقوام متحدہ سربراہ: 2021 کو بہتری کا سال بنائیں گے

IQNA

اقوام متحدہ سربراہ: 2021 کو بہتری کا سال بنائیں گے

8:56 - December 30, 2020
خبر کا کوڈ: 3508701
تہران(ایکنا) عالمی ادارے کے جنرل سیکریٹری نے سال ۲۰۲۰ کو بحران سے لبریز سال قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئیے سال ۲۰۲۱ کو بہترین سال بنائیں۔

آنتونیو گوٹریس نے سال نو کے آغاز پر ایک ویڈیو پیغام میں کہا: آئیے نیچر سے دوستی کا آغاز کرتے ہیں اور  اس سال کورونا سے مقابلہ کرتے ہوئے ایک بہترین سال اس کو بنائیں گے۔

 

گوٹریس کا کہنا تھا: کورونا کی وجہ سے پوری دنیا میں بیروزگاری اور غربت میں اضافہ ہوا ہے اور ضرورت ہے کہ اس کے لیے ہمت سے کام کریں۔

 

انکا کہنا تھا کہ ملکر کام کرنے سے امید ہے کہ ہم مشکلات پر قابو پالیں گے۔

 

انکا کہنا تھا کہ بحرانوں کا پیغام یہی ہے کہ ملکر ہم یکجا ان مشکلات کا مقابلہ کریں اور اگلے تیس سالوں کے لیے ماحول دوست فضاء کے قیام کے لیے منصوبہ بندی کریں۔

 

گوٹریس کا کہنا تھا: اگلے سال کے لیے  «تباہ کن وائرس سے نجات، اقتصادی مشکلات سے نجات، اختلافات کا خاتمہ اور ماحول کی بہتری» کا عنوان منتخب کرنا ہوگا۔/

3944074

 

نظرات بینندگان
captcha