فلسطینی قیدی خاتون کی آزادی کی دھوم سوشل میڈیا پر

IQNA

فلسطینی قیدی خاتون کی آزادی کی دھوم سوشل میڈیا پر

10:54 - September 04, 2021
خبر کا کوڈ: 3510160
تہران(ایکنا) قیدی خاتون «انهار الدیک» کی آزادی کی خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل رہی ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر فسلطینی خاتون قید کی آزادی پر صارفین مختلف ردعمل ظاہر کررہے ہیں۔

 

فلسطینی اسراء کمیٹی نے جمعرات کو ایک بیان میں صیھونی جیل سے چالیس ہزار شیکل کی ضمانت پر انکو گھر میں رہنے کی اجازت دی گیی ہے۔

 

سوشل میڈیا صارفین نے فلسطینی حاملہ خاتون قیدی کو نامناسب کنڈیشن میں جیل میں رکھنے پر شدید اعتراضات کے ساتھ مہم شروع کی تھی۔

 

خاتون قیدی نے انکی آزادی کے لیے مہم میں حصہ لینے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تمام قیدیوں کے لیے آواز بلند کی جائے چاہے خاتون ہو یا مرد۔

 

انکا کہنا تھا: میرے لیے بہت دشوار تھا اور میں سوچتی تھی کہ میرا بیٹا کسطرح سے دنیا میں آئے گا اور ہم کیسے جیل میں گزاریں گے والد کے بغیر۔

 

صیھونی جیلوں میں اس وقت ۴۸۵۰ فلسطینی قیدی موجود ہیں جنمیں سے ۴۱ خواتین، ۲۲۵ بچے اور ۵۴۰ دفتری افراد موجود ہیں۔

 

سوشل میڈیا پر صافرین نے انهار الدیک کی آزادی پر خوشی کا اظھار کیا ہے اور کہا ہے کہ جیلوں کی حالت زار پر توجہ دی جائے۔

 

فلسطینی خاتون قیدی انهار الدیک (۲۶ ساله) رام اللہ کے کفر نعمه گاوں سے تعلق رکھتی ہے جنکو آٹھ مارچ کو گرفتار کیا گیا جبکہ وہ حاملہ ہے۔/

3994831

نظرات بینندگان
captcha