ایکنا نیوز کے مطابق قرآنی مرکز«أم أبیها» جو مسجد کوفہ سے وابستہ ہے اور آستانہ حسینی کے قرآنی شعبے کے تعاون سے قرآنی مقابلہ آن لاین منعقد کیا گیا ہے۔
«أم أبیها» قرآنی مرکز کے سربراہ سید عادل الیاسری کا اس بارے میں کہنا تھا: مذکورہ قرآنی مقابلہ ولادت حضرت زهرا(سلام الله علیها) کی مناسبت سے ٹیلگرام کے زریعے سے منعقد کیا گیا ہے جس میں مختلف ممالک سے ۶۳ حافظات قرآن شریک ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ مقابلے گذشتہ بدھ کے دن سے مراکش کی قاریہ «فرح مشیشو» کی تلاوت سے شروع ہوچکا ہے جب کہ افتتاحی پروگرام میں مسجد کوفہ کے متولی «شیخ هادی زنجبیل» نے خطاب بھی کیا۔
سید عادل الیاسری کا کہنا تھا: افتتاحی تقریب میں ایران کے بین الاقوامی قرآنی جج اور اہواز میں آستانہ حسینی کے قرآنی نمایندے «مهدی دغاغله» نے بھی خطاب کیا۔
انکا کہنا تھا کہ خواتین کی قرآنی امور میں حوصلہ افزائی اور معاشرے میں قرآنی تعلیمات کا فروغ اہم مقاصد میں شامل ہیں۔
مقابلوں کی ججمنٹ کمیٹی میں ایران اور عراق کی ماہر قرآنی خواتین شامل ہیں جو حسن حفظ، وقف و ابتدا، رعایت احکام تجوید اور لحن کے شعبوں کی نظارت کررہی ہیں۔/