ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق اٹھتیسویں بین الاقوامی مقابلوں کی اختتامی تقریب آج بروز ہفتہ تھران آرٹ گیلری کے اندیشہ ہال میں منعقد کی جارہی ہے۔
صدر ممالکت کی شرکت کی صورت میں کئی سالوں بعد یہ پہلا موقع ہوگا کہ اختتامی تقریب میں ایرانی صدر شریک ہوں گے۔
رپورٹ کے مطابق اختتامی تقریب شام سات بجے شروع اور نو بجے تک جاری رہے گی جسمیں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نمایندوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔/