الاخبار نیوز کے مطابق نویں عظیم الشان حفظ و حسن قرآت مقابلوں کے پہلے مرحلے میں دو ہزار لوگ شرکت کررہے ہیں ج ریڈیو موریتانیہ کی کوشش سے شرو ہورہے ہیں۔
ریڈیو موریتانیہ کے مطابق قومی ریڈیو کے علاوہ تین دیگر اسٹوڈیوز بھی ان مقابلوں کے حوالے سے سرگرم عمل ہوں گے جمیں ریڈیو قرآن کریم، ریڈیو ثقافت اور ریڈیو جوان شامل ہیں جب کہ دیگر ٹی وی چینلز جیسے
چینل فور، شنقیط، المرابطون، الساحل اور الوطنیه سے برراہ راست نشر ہوں گے۔
ریڈیو موریتانیہ کے مطابق قومی مقابلوں کے لیے چار خصوصی نظارت کی کمیٹی بنائی گیی ہے جنمیں ماہرین ترین اساتذہ شامل ہیں ریڈیو قرآن کی علمی کونسل کی جانب سے منتخب شدہ ہے۔
توقع کی جاتی ہے کہ فائنل مرحلہ یکم رمضان المبارک سے شروع ہوگا جب کہ مقابلے کے لیے ریڈیو موریتانیہ کی جانب سے ۶۳ انعامات تیار کیے گیے ہیں۔
مقام اول کے لیے تین ملین موریتانیہ اوگیا{۸۲ ہزار ڈالر} دوسری پوزیشن کے لیے دو ملین اوگیا اور تیسری پوزیشن کے لیے ایک ملین اوگیا مقرر کیا گیا ے جب کہ باقی نمایاں پوزیشن کے لیے دو ملین اوگیا مختص کیا گیا ہے۔