عراق؛ حشدالشعبی کا صلاح‌الدین اور الانبار میں آپریشن

IQNA

عراق؛ حشدالشعبی کا صلاح‌الدین اور الانبار میں آپریشن

8:01 - March 30, 2022
خبر کا کوڈ: 3511590
تہران(ایکنا) عراق فورس حشد الشعبی نے الانبار اور صلاح‌الدین میں بڑی کارروائی کا آغاز کردیا۔

العھد نیوز کے مطابق مشترکہ کمانڈر سنٹر کے مطابق نینوا، صلاح‌الدین و الانبار میں وزارت دفاع کے تعاون اور ہم آہنگی سے کارروائی شروع کی گیی ہے۔

اس کارروائی میں عراقی ائیرفورس، زمینی فوج کی حمایت حاصل ہوگی جس میں مختلف دہشت گردی کے اڈوں کو تباہ اور علاقے میں آپریشن کلین اپ کیا جائے گا۔

دہشت گردوں کے خلاف آپریشن داعش کے نئے امیر کے انتخاب اور مختلف علاقوں میں انکی سرگرمیوں کے بعد شروع کیا جارہا ہے جو شام و عراق کے مخلتف حصوں پر دوبارہ قبضے کی کوشش کررہے ہیں۔

 

داعش کے خلاف لڑنے والی نام نہاد امریکی الاینس نے ان گروپوں کے خلاف ہمیشہ کارروائی سے گریز کی ہے اور صرف انکے نام پر عراق میں اپنے وجود کو قایم رکھنے کی کوشش کی ہے۔

 

عراقی پارلیمنٹ نے گذشتہ سال عراق سے غیرملکی فورسز کے مکمل انخلا کا فیصلہ کیا تاہم امریکی فوج اب تک مختلف بہانوں سے یہاں پر موجود ہے۔/


4045503

نظرات بینندگان
captcha