الاقصی بریگیڈ کا اسرائیل کو انتباہ، حملوں کا جواب دے کر رہیں گے

IQNA

الاقصی بریگیڈ کا اسرائیل کو انتباہ، حملوں کا جواب دے کر رہیں گے

10:12 - April 18, 2022
خبر کا کوڈ: 3511703
فلسطین کی تحریک فتح کی فوجی شاخ الاقصی بریگیڈ نے مقبوضہ غرب اردن کے مختلف علاقوں پر صیہونیوں کے حملوں کا جواب دینے پر تاکید کی ہے۔ الاقصی بريگیڈ نے کہا ہے کہ صیہونییوں کے حملوں کا جواب دیں گے۔

ایکنا انٹرنیشنل ڈیسک- الاقصی بریگیڈ قدس اور غرب اردن کے مختلف علاقوں پر صیہونیوں کے بڑھتے حملوں کے مد نظر، کسی بھی طرح کے حالات کا مقابلہ کرنے کی تیاری کے لئے فوجی مشق منعقد کر رہی ہے۔

 

الاقصی بریگیڈ کے ترجمان ابو محمد نے کہا کہ غزہ میں الاقصی بريگیڈ کی فوجی مشق سے فلسطینی عوام اور مزاحمتی تنظیموں کے مابین اتحاد ظاہر ہوا اور الاقصی بریگیڈ مقبوضہ غرب اردن میں صیہونیوں کے جرائم کا جواب دے گی۔

 

جمعے کی نماز کے بعد ہزاروں کی تعداد میں فلسطینیوں نے مظاہرہ کیا اور فلسطینی مزاحمتی تنظیموں نے مسجد الاقصی پر صیہونی پلیس کے حملوں کا جواب دینے کا مطالبہ کیا۔

 

قابل ذکر ہے کہ جمعے 15 اپریل سنہ 2022 کو علی الصباح مسجد الاقصی میں اعتکاف کر رہے مسلمانوں پر صیہونی پلیس کے کارندوں نے حملہ کیا جس کے دوران 158 فلسطینی زخمی اور 400 گرفتار ہوئے۔

نظرات بینندگان
captcha