آستان قدس رضوی کے مطابق حجت الاسلام والمسلمین حسین شریعتی نژاد نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ہمیشہ سےحجاب ؛ انبیاء الہیٰ ، اولیاء اللہ اور علمائے کرام کے مشن و مقصد کا اہم حصہ رہا ہے، کہا کہ دینی مراکز کی ایک اہم ذمہ داری عفت و پاکدامنی کی وضاحت اور فروغ ہے انہوں نے کہا کہ ولادت با سعادت امام رضا(ع) کے موقع پر لاکھوں کی تعداد میں زائرین حرم مطہر رضوی کی زیارت سے مشرف ہوتے ہیں اس لئے ادارہ تبلیغات اسلامی کا ایک پروگرام حجاب کے موضوع پر ترتیب دیا گیا ہے۔
حجت الاسلام شریعتی نژاد نے کہا کہ ایام ولادت با سعادت امام رضا(ع) کے آغاز سے ہر روز حجاب کے موضوع پر ’’آئینہ نجابت‘‘ کے زیر عنوان سلسلہ وار دروس جاری ہیں ،یہ کلاسز صبح8:15 بجے سے 10بجے تک حرم مطہر رضوی کے مدرسہ پریزاد(دینی سوالوں کے جوابات کے سینٹر) میں منعقد کی جاتی ہیں۔
آستان قدس رضوی کے ادارہ تبلیغات اسلامی کے سربراہ نے بتایا کہ حجت الاسلام والمسلمین حاجی علی اکبر،حجت الاسلام سرلک، حجت الاسلام محمدی اور ج ڈاکٹر بانکی ان کلاسزز میں حجاب کے فلسفہ اور ضرورت کو بیان کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ کلاسزز کو بحث وگفتگو کی صورت میں منعقد کیا جارہاہے اس لئے پہلے چالیس منٹ میں اساتذہ کرام حجاب کے موضوع پر گفتگو کریں گے اورکلاس کے دوسرے حصے میں سامعین کے سوالوں اور شکوک و شبہات کا جواب دیں گے۔