ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق «بهار قرآن» مقابلہ عوامی انجمن «محمد عمر» اور ادارہ امور اسلامی شہر«اوش» اور «قرآن اردو» مذہبی تنظیم کے تعاون سے منعقد کیا گیا۔
نتایج کے مطابق «شیرووا فاطیما» پہلی پوزیشن کی حقدار قرار دیا گیا جنکو عمرہ ٹکٹ اور پچیس ہزار نقد انعام دیا گیا۔ دوسری پوزیشن «داداجانوا اومیدا» کی حقدار قرار پائی جنکو عمرہ ٹکٹ اور ۲۰ هزار نقد دیا گیا۔
تیسری پوزیشن کے لیے «رخساره بنت خاتمجان» کا نام آیا جنکو لیپ ٹاپ اور «مبلمان اکو» کی جانب سے انعام کے علاوہ پندرہ ہزار نقد دیا گیا۔
چوتھی پوزیشن کے لیے «عبدالجانوا رابعه» کا نام آیا جنکو «قرآن بهار ۲۰۲۲» کی جانب سے موبایل سیٹ اور نقد انعاما دیا گیا۔
بقیہ طالبات کو بھی مقابلوں میں کوشش پر تحایف دیے گیے۔
«بهار قرآن» قرآنی مقابلے میں «قرآن اردو» مذہبی تنظیم کے معروف قاری شیخ قاری محمد دیار قربانبکوف بھی اعزازی طور پر شریک ہوئے تھے۔/