ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی العربی نیوز کے مطابق کویتی وزیر تجارت و معدنیات «فهد الشریعان»، وزیر تجارت و صنعت کے حکم پر اس انجمن کو رسمی طور پر رجسڑڈ کرلیا گیا ہے۔
انجمن کے اساسنامہ میں کہا گیا ہے کہ وزارت امور اجتماعی کویت نے اس انجمن کی رسمی حیثیت کو تسلیم کرلیا ہے تاکہ یہ انجمن قرآن و علوم قرآنی کی ترویج کے حوالے سے سرگرمیاں انجام دیں سکے۔
مرکز کے بانیوں میں «سالم مساعد سالم عبدالجادر» اور «محمد اسماعیل ابراهیم الراشد» شامل ہیں اور انکے مطابق معاشرے میں قرآنی تعلیمات کی ترویج اور قومی اور بین الاقوامی سطح پر دیگر انجمنوں کے ساتھ تعاون و تبادل انجمن کے اہداف میں شامل ہیں۔
انجمن «بیت القرآن» کویت میں علمی قرآنی نشستیں، سیمینار اور دیگر پروگرامز منعقد ہوں گے تاکہ علوم قرآنی کو فروغ دیا جاسکے۔/
4079854