سعودی عرب؛ قرآن اور اسلامیات کا یکساں نیا نصاب نافذ

IQNA

سعودی عرب؛ قرآن اور اسلامیات کا یکساں نیا نصاب نافذ

9:54 - August 24, 2022
خبر کا کوڈ: 3512571
ایکنا تہران- سعودی وزارت تعلیم نے بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ تمام اسکولوں میں نئے سال سے نئے نصاب کو پڑھایا جائے۔

ایکنا نیوز- العین نیوز کے مطابق سعودی وزارت تعلیم نے تمام اسکولوں، چائیلڈ کئیر سنٹر، مدارس اور تعلیمی مراکز سے کہا ہے وہ نئے تعلیمی سال میں پرانے نصاب چھوڑ کر نئے اسلامیات اور قرآنی کورس کا پڑھانے کا انتظام کریں۔

 

وزارت تعلیم کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پرایمری لیول میں اسلامیات اور قرآنی نصاب کو ایکدوسرے میں ضم کردیا گیا ہے اور ایک نیا کورس «قرآن و اسلامک اسٹڈیز» کے عنوان سے ترتیب دیا گیا ہے۔

 

اس نیے نصاب کو ہائی اسکولوں میں 34 کلاسز کی بجایے پندرہ کلاسز میں پڑھایا جاسکتا ہے اور پرائمری لیول میں ان کلاسز کو 38 کی بجائے تیس کلاسز تک محدود کردیا گیا ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ سعودی وزارت تعلیم نے گذشتہ سال قرآنی کورس بشمول تجوید، فقہ، حدیث و تفسیر کو نیے انداز میں ترتیب دیا ہے اور اس کو یکساں طور پر پڑھانے کا حکم دیا ہے اس پر کافی حلقوں کی جانب سے اعتراضات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

 

بعض صارفین نے ٹوئٹر میں اس پر غصے کا اظھار کرتے کیا اور اس فیصلے کو بچوں کی اسلامی تربیت کے لیے خطرناک قرار دیا ہے۔

بعض دیگر صارفین کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ نئی نسل کو مذہب اور اخلاقیات سے دور کرنے کا باعث ہوگا۔/

4080125

نظرات بینندگان
captcha