ایکنا نیوز- آستانہ مقدس حسینی کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق عراق میں کربلا جانے والے مختلف روٹس پر قرآنی مواکب کا اہتمام کیا گیا ہے۔
قرآنی مرکز کے ترجمان کرار الشمری کا کہنا تھا: قرآنی اسٹاپ بصرہ، ذی وقار، میسان، واسط، مثنی، دیوانیہ اور بابل کے راستوں میں قایم کیے گیے ہیں۔
ان قرآنی مراکز میں قرآنی تعلیمات کی ترویج کی جائے گی جہاں کربلا جانے والے زائرین قیام کریں گے۔
الشمری کا کہنا تھا: قرآنی اسٹاپ میں سورہ فاتحہ اور دیگر مختصر سوروں کی درست قرآت سکھانے کا اہتمام ہے جب کہ زائرین میں تحایف بھی پیش کیے جائیں گے۔
آستانہ حسینی قرآنی مرکز کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مذکورہ سلسلہ اربعین پروگراموں کے اختتام پر جاری رہے گا دیگر ائمہ کی شہادت کے ایام میں بھی اس قسم کا اہتمام ہوگا۔
قابل ذکر ہے کہ آستانہ حسینی اور حشد الشعبی قرآنی شعبوں کے باہمی تعاون سے مختلف قرآنی سرگرمیاں انجام دی جارہی ہیں۔/
.
4083842