ایکنا نیوز کے مطابق ملایشین وزیرمذہبی امور ادریس احمد نے کہا ہے کہ کسی ملک میں برابری اور برادری ایک اہم حیاتی مسئلہ ہے۔
ادریس احمد نے جشن میلاد النبی اور ولادت حضرت محمد(ص) کے حوالے سے عالمی تجارتی مرکز میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ملایشیاء میں منصفانہ پالیسی تمام لوگوں بشمول مسلمانوں کےلئے ضروری ہے۔
انکا کہنا تھا کہ ایسا قانون حضرت محمد(ص) کی رہبری میں نمایاں ہے جب انہوں نے مدینہ میں حکومت قایم کی اور ملایشیاء جہاں بڑی تعداد میں مسلمان آباد ہے اور تنوع اور کثرالاقوامی صورتحال کو درک کرنا چاہیے اور مسلمانوں کے جذبات و احساسات کو ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے۔
ادریس احمد کا کہنا تھا: حضرت محمد(ص) کی زندگی اور حکومت داری کو ایک بہترین نمونے کے طور پر دکھانا چاہیے۔
انکا کہنا تھا: «بقائے باہمی اور رواداری» کا حکم اسلام میں موجود ہے جو ایک ملک میں برابری کے ساتھ بہترین حکومت قایم کرنے کے لیے کافی ہے۔
ملایشین وزیر برائے مذہبی امور کا کہنا تھا:رسول اسلام(ص) نے مدینہ میں پہلا بنیادی قانون بنایا جسمیں رنگ و نسل و مذہب سے بالاتر ایک جامع قانون پیش ہوا جسمیں برابری، عدالت اور دوسروں کی مدد اور مشترک زندگی کے اصول نمایاں ہیں۔/
4090592