تھائی لینڈ میں مسلمان گورنر پر عوام میں خوشی

IQNA

تھائی لینڈ میں مسلمان گورنر پر عوام میں خوشی

7:47 - November 19, 2022
خبر کا کوڈ: 3513171
ایکنا تھران- تھائی لینڈ میں مسلمان گونر کے انتخاب پر ماہرین توقع کررہے ہیں کہ ملک کے جنوبی حصوں میں کشیدگی میں بہتری آئے گی۔

ایکنا- اناطولیہ نیوز کے مطابق تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مسلمان گورنر کے انتخاب سے کشمکش میں کمی آئے گی۔ ستاون سالہ مسلمان گورنر پاتیموه سادیامو ( Pateemoh Sadeeyamu)  کو جنوبی صوبہ پاتانی میں گورنر مقرر کیا گیا ہے۔

پاتانی میں سونگکلا یونیورسٹی میں سیکریٹری تعلیم یاسمین ستار نے اناطولیہ نیوز سے گفتگو میں کہا: یہ ایک بڑی پیش رفت ہے اور مسلمان یا عورت ہونا بڑی بات ہے.

ستار نے سادیامو کے حوالے سے کہا: امید ہے کہ ہم مسلمان خواتین کی ترقی دیکھ لیں گے اور جنوبی علاقے میں باغیوں اور حکومت میں جھڑپوں کے حوالے سے خاطر خواہ اقدامات کیے جائیں گے۔

تھائی لینڈ میں سال 2004 سے تشدد آمیز جھڑپوں کا آغاز ہوا جہاں تین مسلم نشین صوبوں پاتانی، ناراٹیواٹ اور یالا میں مارشل لاء لگایا گیا ہے۔

ماہرین کی رپورٹ کے مطابق نظارتی گروپ Deep South Watch کا کہنا ہے کہ سال 2004 سے 2020 تک سات ہزار لوگ ہلاک اور تیرہ ہزار دیگر زخمی ہوچکے ہیں۔/

 

 

نظرات بینندگان
captcha