ایکنا- ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق شہید قاسم سلیمانی کی تیسری برسی پر تصویری نمائش
رھا فلاحی فاونڈیشن اور ایرانی ثقافتی مرکز کے تعاون سے مرکز کے آرٹ گیلری میں منعقد ہوئی۔
نمایش کی افتتاحی تقریب میں افغان قاری اخلاقی نے تلاوت کی سعادت حاصل کی جس کے بعد رھا فاونڈیشن کے ڈائریکٹر حسیب نے سردار سلیمانی کی خصوصیات اور کمالات پر روشنی ڈالی۔
انکا کہنا تھا: بچوں کی نمایش اور فن پاروں میں حصہ لینے سے انکی صلاحیت بڑھتی ہے اور بہت سے نفسیاتی اور دیگر بیماروں سے صحت یاب ہونے میں بھی انکو مدد ملتی ہے۔
ہرات میں ایرانی ثقافتی نمایندے مجید خالقنیا نے خطاب میں شهید حاج قاسم سلیمانی کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے انہیں عظیم کمانڈر اور بے مثال رہنما قرار دیا۔
پروگرام میں سردار قاسم سلیمانی کی ۴۰ جو میدان جنگ میں بنائی گیی ہے نمایش میں پیش کی گیی ہیں.
پروگرام میں تھیٹر کے علاوہ سردار شهید حاج قاسم سلیمانی کے حوالے سے خصوصی ڈکومنٹری کی نمایش کی گیی۔/
4111753