مغرب دلیل و منطق سے عاری ہورہی ہے

IQNA

امام جمعہ کوئٹہ ایکنا نیوز سے؛

مغرب دلیل و منطق سے عاری ہورہی ہے

8:13 - January 13, 2023
خبر کا کوڈ: 3513583
فرانس کے میگزین چارلی ہیبڈو میں حضرت آیت‌الله خامنه‌ای کی توہین آمیز خاکے شایع کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

رہبر معظم آیت اللہ علی خامنہ ای (Ayatollah Ali Khamenei) کے ’توہین آمیز‘ کارٹونز پر اور  فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو (Charlie Hebdo) کے تازہ ترین ایڈیشن میں آیت اللہ علی خامنہ ای کی توہین پر اسلامی دنیا کی جانب سے شدید اعتراضات کا سلسلہ جاری ہے، اسی حؤالے سے  امام جمعہ کوئٹہ حجت الاسلام سید ہاشم موسوی نے ایکنا نیوز سے گفتگو میں فرانس کے میگزین میں توہین آمیز خاکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس میگزین میں رسول امت اور دیگر بزرگوں کی توہین متعدد بار کی گیی ہے جس کی جسقدر مذمت کی جایے کم ہے۔

 

علامہ ہاشم موسوی کا کہنا تھا کہ میڈیا اور میگزین کا کام خبر اور مفید معلومات دینا ہوتا ہے مگر عجیب بات ہے کہ ایک ترقی یافتہ ملک کے دعویدار میگزین یوں حرکات انجام دیتے ہیں جس کا یقینی طور پر کوئی اثر نہیں ہونے والا۔

 

امام جمعہ نے مغربی دنیا کے رویے پر افسوس کا اظھار کرتے ہوئے کہا کہ اسلام ایک عقل و منطق کا مذہب ہے اور اپنی بات پر دلیل کے ساتھ گفتگو کے حامی ہے جبکہ امریکی اور انکے حامی ممالک اور مکاتیب چاہتے ہیں کہ دوسروں کی توہین کرکے کسی کے چہرے کو مخدوش کریں۔

 

انکا کہنا تھا کہ بلاشک آیت اللہ خامنہ ای بلندی اور عزت کے اوج پر کھڑے ہیں اور اس طرح کی توہین سے انکی شخصیت خراب کرنا ممکن نہیں وہ سورج کی طرح عظمت کی دنیا میں چمکتا رہنما ہے ۔

 

مغرب دلیل و منطق سے عاری ہورہی ہے

 

بیان کے ایک اور حصے میں کہا گیا ہے: انکی شخصیت بارے توہین آمیز تصویر اور ریمارکس امت کے کروڈوں افراد کی دل آزاری ہے کیونکہ آج دنیا میں ایسی اوچھے ہتھکنڈوں سے رہبر معظم جیسے رہنما کی توہین سے وہ کسی سازش میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

 

انکا کہنا تھا کہ موہن چارلی ہیبڈو نامی میگزین جو کہ اسلام اور مسلمانوں کی مخالفت میں مسلمانوں کے مذہبی مقدسات بالخصوص رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی توہین کرنے کے لیے مشہور ہے، کا نیا مذموم عمل اب مرجعیت، ولایتِ فقیہ اور رہبر معظم کی توہین کی صورت میں سامنے آیا ہے جس نے دنیا کے آزاد اور انقلابِ اسلامی کے چاہنے والوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے اور انہیں غم و غصے میں مبتلا کر دیا ہے تاہم یقینی بات ہے کہ اس سے خود اس ناپاک میگزین کی عزت مزید خراب ہوگی اور اس کا رہا سہا مقام بھی نابود ہوگا۔

 

انہوں نے کہا کہ ہم چارلی ہیبڈو کے اس گستاخانہ اور ڈھٹائی پر مبنی اقدام کی سخت مذمت کرتے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ  پوری دنیا کے مسلمانوں میں رہبر انقلاب کا چہرہ مزید تابناک ہوگا اور دلوں میں وہ مزید محبوب تر ہوں گے۔


انکا کہنا تھا کہ اس خاکے کی اشاعت کے ذریعے  امام خامنہ ای کی توہین کو آزادی رائے، آزادی اظہار اور میڈیا کی آزادی جیسے زمروں کے بہانے سے چھپانا ممکن نہیں اور انکی شخصیت روز بروز نہ صرف مسلمانوں بلکہ دنیا بھر کے باضمیر انسانوں کے دلوں میں مزید مقبولیت حاصل کرتی جائے گی۔/

نظرات بینندگان
captcha