انسان کی مذمت شکر نہ کرنے پر

IQNA

قرآنی سورے/ 100

انسان کی مذمت شکر نہ کرنے پر

6:51 - July 27, 2023
خبر کا کوڈ: 3514677
ایکنا تھران: انسان خدا کی اعلی ترین مخلوق ہے تاہم شکر نہ کرنے پر اسی انسان کی مذمت کی گیی ہے۔

ایکنا نیوز- قرآن کریم کا سواں سورہ  «عادیات» کے نام سے ہے اور اس میں گیارہ آیات ہیں، یہ سورہ قرآن کے تیسویں پارے میں ہے اور اس کے مکی یا مدنی ہونے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔

ترتیب نزول کے حوالے سے یہ چودہواں سورہ ہے جو قلب رسول گرامی (ص) پر اترا ہے۔

«عادیات» تیز رفتار گھوڑے ہیں جو دوڑتے ہوئے انکی آواز سنی جاسکتی ہے، اللہ تعالی ایسے گھوڑے اور گھوڑ سواروں کی قسم کھاتا ہے جن گھوڑوں کے پاوں یا نالوں سے آگ نکلتی ہے اور صبح سویرے دشمن پر حملہ ور ہوتے ہیں، اسی لیے اس سورے کو عادیات کہا جاتا ہے۔

 

اس سورے میں درج ذیل موضوعات موجود ہیں: 1. تیز رفتار گھوڑوں کی قسم اور مجاہدین کی تلاش؛ ۲.  اسلام کی کامیابی کی منظر کشی ؛ ۳.  کنجوسی اور انسان کی ناشکری؛ ۴. قیامت میں مردوں کا دوبارہ زندہ ہونا۔

سوره عادیات میں مجاہدین راہ خدا کی تعریف اور منظر کشی کی جاتی ہے اور اسی طرح انسان کی ناشکری اور کنجوسی و روز قامت کی ۔

ناشکری بارے کہا جاتا ہے: «إِنَّ الْإِنسَانَ لِرَبِّهِ لَكَنُودٌ: اور انسان خدا کی نسبت بہت ناشکرا ہے» (عادیات/ 6). ایک اور آیت میں بعض دیگر خرابیوں کی بنا پر مذمت کی جاتی ہے. مثال کے طور پر ستمگر اور نادان ہونے کی بناء پر، لالچی ہونے پر، نا اميدی، بے صبری وغیرہ. تاہم بعض دیگر آیات میں انسان کی عظمت بیان کی جاتی ہے۔

یہ دو متضاد تعریف اس وجہ سے ہے کہ انسان میں دو بنیاد پر فیصلہ کرنے کی طاقت موجود ہیں۔

ایک عقل اور دوسرا نفسانی خواہشات. اگر خدا کی بندگی کی سمت جائے تو افضل بن جاتا ہے اور اگر خواہشات پر چلا گیا تو ذلت پذیر ہوگا۔

انسان کا خدا سے دور ہونے میں اہم ترین عامل مال دنیا سے محبت ہے: «إِنَّهُ لِحُبِّ الْخَيْرِ لَشَدِيدٌ: بلاشک وہ مال سے شدید محبت کرتا ہے» (عادیات/ 8). قرآن مال دنیا بارے«خير» (خوبی) کی تعبیر استعمال کرتا ہے تاکہ سمجھائے کہ مال برا نہیں صرف درست اور حلال طریقے سے ہاتھ آئے۔

 البته علامه طباطبایی کا خیال ہے کہ لفظ «خیر» صرف مال دنیا بارے نہیں بلکہ انسان ذاتی طور پر خوبیوں کا مالک ہے۔ خوبیوں کو دوست رکھتا ہے، مال دنیا کی سمت جذب ہوتا ہے اور پھر اسی وجہ سے ناشکرا بن جاتا ہے۔/

نظرات بینندگان
captcha