ایکنا نیوز- نیوز چینل الجزیرہ کے مطابق «امرزوازت» نامی گاوں جو «اوکایمدین» سے 70 کیلومٹر پر واقع ہے جو مراکش کے جنوب مشرقی حصے میں واقع ہے جہاں قدرت کا شاہکار علاقہ موجود ہے۔
ان علاقوں میں سیاح عام طور ہر پہاڑی علاقوں پر جاتے ہیں جہاں قدرتی مناظر موجود ہیں گرچہ زلزلے نے نقشہ بھی بدل دیا ہے۔
اس علاقے میں بڑی تعداد میں قرآنی مدرسے موجود ہیں جہاں تمام لوگ حفظ کی کلاسوں میں شوق سے تشریف لاتے ہیں۔
حالیہ زلزلے نے مراکش کے نقشے کو بدل دیا ہے مقامی مرکزی مسجد کی دیوار پر دراڑیں پڑ چکی ہیں لہذا گاوں کے لوگوں نے قرآن کی تعلیمات کو جاری رکھنے کا مطالبہ کیا اور مسجد کے ملبے پر کلاسیں منعقد ہوتی ہیں اور انکو امید ہے کہ جلد قرآنی مدرسے کام شروع کریں گے۔
مذکورہ گاوں کی مسجد کے امام «سی ادریس»، کا گاوں کے بچوں بارے کہنا تھا:واقعی میں یہ ایک معجزہ ہے کہ بچے اس قدر تیزی سے تیزی حفظ کررہے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ قرآن مجید کے چھوٹے سورتیں حفظ میں کافی موثر ہیں اور سختی سے اس کو انسان فراموش کرتا ہے۔
آخری رپورٹوں کے مطابق مراکش کے 8۔6 ریکٹر پر زلزلے نے ہزاروں لوگوں کو ہلاک و زخمی کردیا ہے۔
زرائع کا کہنا تھا کہ کم از کم پچاس ہزار سے زائد لوگوں کے گھر متاثر ہوئے ہیں۔/
4169702