ایکنا نیوز کے مطابق نیوز ایجنسی نون کے مطابق مصر کے سابق مفتی اور علما کونسل کے سنئیر رکن شیخ علی جمعہ نے حدیث ثقلین پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اھل بیت کی بقا ایک معجزے سے کم نہیں اور یہ ہمارے رسول کی تصدیق کی علامت ہے۔
شیخ جمعه نے فیس بک پر کمنٹس میں لکھا ہے: ہمارے آقا رسول گرامی ﷺ نے اس پیغام کو اعلان کیا اور اس حققیت کو واضح کیا اور یہ پروردگار عالم ہے جس نے سات آسمانوں کے اوپر سے انکی نبوت کی تصدیق کی۔
شیخ جمعه نے حدیث ثقلین کی حدیث جو رسول اکرم(ص) سے منقول ہے کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ انہوں نے کتاب مقدس اور اہل بیت کو دو گرانقدر سرمایہ قرار دیا اور کہا کہ یہ امانت ہے ۔
سابق مصری مفتی کا کہنا تھا: رسول گرامی اسلام ﷺ یقین کے ساتھ جانتا تھا کہ انکی نسل انکے نواسے امام حسن اور امام حسین(علیهما السلام) سے چلے گی اور مشرق و مغرب میں موجود ہوگی۔
انکا کہنا تھا: امام حسن(ع) کو زہردیا گیا اور امام حسین جو شہید کیا تاہم رب العزت نے امام علی زین العابدین کو نجات دی جسطرح سے حسن المثنی اور انکے بھائی زید الابلج فرزندان امام حسن مجتبی(ع) کو نجات دی اور یہ تین لوگ نسل رسول سے جاری ہے۔
شیخ جمعه کا مزید کہنا تھا: جو آج ہم نسل رسول سے لوگوں کو دیکھ رہے ہیں وہ خدا کی عنایت اور معجزے سے کم نہیں۔/
4171432