بچوں کے نام لکھوانے کی مہم/ شهداء کی تعداد ۴۳۰۰ سے بالاتر+ ویڈیو

IQNA

عالمی برادری کی پراسرار خاموشی؛

بچوں کے نام لکھوانے کی مہم/ شهداء کی تعداد ۴۳۰۰ سے بالاتر+ ویڈیو

7:42 - October 23, 2023
خبر کا کوڈ: 3515159
ایکنا قدس: ویڈٰیو میں بچوں کو دکھایا گیا ہے جو اپنے ہاتھوں پر نام لکھوا رہے ہیں تاکہ شھادت کے بعد انکی شناخت میں آسانی ہو۔

ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی ٹی آر ٹی کے مطابق صھیونی میزائیلوں کی تباہی کا سلسلہ جاری ہے جس سے غزہ میں بچوں کی زندگی نابودی سے دوچار ہے اور صھیونی رژیم ماضی کی طرح غزہ کو ان بچوں کا مقتل گاہ بنا چکا ہے۔

بڑی تعداد میں بچوں کا قتل عام، پانی اور بجلی سے محرومی اور غذ سے محروم کرنا یہاں بچوں کے لیے فضا بن چکی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ جینوا کنونشن کے تحت غیرفوجی اور بالخصوص بچوں کو نشانہ بنانا جنگی جرایم میں شامل ہے مگر یہاں قانون نام کی کوئی چیز نہیں۔

 

غزه؛ ہر گھنٹے میں پانچ بچ شہید ہوتے ہیں

بچوں کی عالمی تنظیم کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طوفان الاقصی کے واقعے کے بعد سے اب تک 1661 بچے غزہ میں شھید ہوچکے ہیں اور یوں کہا جاسکتا ہے کہ روزانہ ایک سو بیس بچے غزہ میں شہید ہورہے ہیں، صھیونی فورسز نے انتقامی کارروائی میں وحشیانہ بم باری شروع کی ہے جہاں ہر گھنٹے میں پانچ بچے شہید ہورہے ہیں۔

مختلف نیوز کی ویڈیوز کے مطابق غزہ میں چھوٹے معصوم بچے ہاتھوں پر نام لکھوا رہے ہیں تاکہ شہادت کے بعد انکی شناخت ممکن ہوسکے۔

وزارت صحت فلسطین کے مطابق اتوار کو کہا گیا ہے کہ صھیونی فورسز کے حملوں میں اب تک ساڑھے چار ہزار کے لگ بھگ افراد شہید ہوچکے ہیں۔/

 

ویڈیو کا کوڈ
۔
ویڈیو کا کوڈ

 

4177039

نظرات بینندگان
captcha