انڈیا؛ مدھیہ پردیش میں گھروں کا انہدام

IQNA

انڈیا؛ مدھیہ پردیش میں گھروں کا انہدام

6:55 - June 21, 2024
خبر کا کوڈ: 3516612
ایکنا: انڈین حکام کے مطابق اس ریاست میں گیارہ گھروں کو مسمار کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

وائس آف پاکستان کی ویب سائٹ کے حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت والی ریاست مدھیہ پردیش کے حکام نے ریاست کے علاقے منڈلا میں بھارتی مسلم خاندانوں سے تعلق رکھنے والے 11 مکانات کو تباہ کرنے کا حکم دیا گیا۔
پولیس کو ان گھروں کے ریفریجریٹرز میں گائے کا گوشت ملنے کے بعد یہ کارروائی کی گئی اور اسی وجہ سے مقامی حکام نے ان مکانات کو گرانے کے لیے بلڈوزر کا استعمال کیا۔

 
گائے کے گوشت کی تجارت کے الزام میں مسلمانوں کے خلاف بلڈوزر کا استعمال کیا گیا۔
اس سلسلے میں اور عیدالاضحیٰ سے ایک روز قبل ذبح کے لیے آنے والی گایوں کی بڑی تعداد کو قبضے میں لے لیا گیا۔
مسلمانوں کے گھروں کی تباہی کو سوشل میڈیا میں بڑے پیمانے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔


سوشل نیٹ ورکس کے ایک سرگرم کارکن یوسف احمد انصاری نے کہا: اس طرح کی من مانی ناانصافی جان بوجھ کر معمول بن جاتی ہے۔ درحقیقت، کچھ ریاستوں میں، اس جبر کا اطلاق ملک میں حکمرانی کی پالیسی کے مطابق کیا جاتا ہے، اور اصل تشویش یہ ہے کہ ان اقدامات کو عدالتی طور پر آگے بڑھانے کا کوئی طریقہ نہیں ہے۔

 
مدھیہ پردیش میں گزشتہ چند دنوں میں اس طرح کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

 

4222187 
رتلام ضلع میں قبل ازیں بی جے پی حکومت نے ضلع میں ایک مندر کے قریب گائے کی لاش کا کچھ حصہ ملنے کے بعد مسلمانوں کے مکانات کو منہدم کردیاگیا تھا۔/

نظرات بینندگان
captcha