سوماٹرا میں کعبه کے طرز پر مسجد کی تعمیر

IQNA

سوماٹرا میں کعبه کے طرز پر مسجد کی تعمیر

19:49 - August 14, 2024
خبر کا کوڈ: 3516921
ایکنا: کعبہ کے طرز پر منفرد مسجد سوماٹرا کے علاقے آگام میں تعمیر کی گیی ہے۔

ایکنا نیوز، وائس آف انڈونیشیا کے مطابق، انڈونیشیا کی یہ منفرد مسجد کعبہ کی شکل میں بنائی گئی ہے اور اس علاقے کے گورنر نے مغربی سماٹرا میں واقع اگام میں اسکا افتتاح کیا۔
یہ مسجد بنی ورلیس ایسوسی ایشن کے رہنما نے ایک ایکڑ کی زمین پر بنائی گئی ہے اور اسے کعبہ کی طرح سیاہ پردے سے ڈھانپ دیا گیا ہے جس پر قرآن کی آیات لکھی ہوئی ہیں۔
اس مسجد کی عمارت 15 بائی 15 کے طول و عرض اور 14 میٹر کی اونچائی کے ساتھ ایک مکعب کی شکل میں ہے اور طول و عرض کے لحاظ سے یہ خانہ کعبہ کے طول و عرض سے قدرے بڑی ہے۔

 
بنی ورلیس نے زور دے کر کہا: اس مسجد کی تعمیر کا مقصد ایک مذہبی، تعلیمی اور ساتھ ہی تفریحی اور کھیلوں کا مرکز بنانا ہے۔ ان کے بقول یہ جگہ نہ صرف عبادت کی جگہ ہوگی بلکہ رسم و رواج، مذہبی تعلیمات، قرآن پاک اور یہاں تک کہ تفریح اور کھیلوں کی جگہ بھی ہوگی۔


دریں اثنا، مغربی سماٹرا کے گورنر مہلدی انشار اللہ نے کہا کہ قدیم زمانے میں سائنس کی تعلیم اور ثقافتی اور اقتصادی سرگرمیوں کے دیگر ذرائع مسجد میں ہوتے تھے، اور یہ مغربی سماٹرا میں ایک روایت تھی اور اسلام کو اس کے خصوصی پس منظر کے ساتھ اشارہ کرتی ہے۔ یہ وہ خطہ ہے جو لوگوں کی زندگی کے تمام معمول کے معاملات سے جڑا ہوا ہے۔


انہوں نے اس خطے کی نوجوان نسل کے موجودہ حالات بالخصوص منشیات سمیت مختلف انحرافات کے پھیلاؤ پر بھی اپنی تشویش کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ اس اسلامی مرکز اور مسجد کی تعمیر ان انحرافات سے لڑنے کی بنیاد بنے گی اور اسکے مثبت مذہبی، سماجی اور اقتصادی سرگرمیاں ہوں گی۔/

 

4231391

نظرات بینندگان
captcha