قرآنی نمائش «قرآن؛ راه زندگی» کے عنوان سے

IQNA

قرآنی نمائش «قرآن؛ راه زندگی» کے عنوان سے

5:39 - February 06, 2025
خبر کا کوڈ: 3517928
ایکنا: بتیسویں بین الاقوامی قرآنی نمائش کی نشست منعقد ہوئی جسمیں ایرانی وزیر ثقافت بھی شریک تھے۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق،  وزارت ثقافت  اسلامی گائیڈنس کے قرآن و عترت ادارے کے تعلقات عامہ اور اطلاعات رسانی سے منسلک شعبہ نے خبر دی ہے، بتیسویں بین الاقوامی قرآن کریم نمائش کی پالیسی ساز کونسل کا اجلاس گذشتہ روز اس وزارت میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں قانونی اور حقیقی اراکین کی شرکت رہی اور اس کی صدارت وزیر ثقافت ، سید عباس صالحی نے کی۔

 

اس خصوصی ٹیکنیکل نشست اور آراء کے تبادلے کے بعد، موصول ہونے والے نعروں میں سے اور کونسل کے اراکین کی تجاویز کی بنیاد پر، بتیسویں بین الاقوامی قرآن کریم نمائش کا نعرہ "قرآن؛ راه زندگی" (قرآن؛ زندگی کا راستہ) منتخب کیا گیا۔

 

مزید یہ طے پایا کہ یہ بین الاقوامی نمائش بدھ،  4 رمضان المبارک سے امام خمینی (رح) مصلی، تہران میں منعقد ہوگی۔/

 

4264069

4264069

نظرات بینندگان
captcha